ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کمیونٹی دبئی کا خوبصورت گیٹ ٹوگیدر؛ کے ایم برہان کو پیش کیا گیا لائف ٹائم ایچومنٹ ایوارڈ

بھٹکل کمیونٹی دبئی کا خوبصورت گیٹ ٹوگیدر؛ کے ایم برہان کو پیش کیا گیا لائف ٹائم ایچومنٹ ایوارڈ

Sun, 30 Oct 2016 17:35:55    S.O. News Service

دبئی 30/ اکتوبر (ایس او نیوز) بھٹکل کمیونٹی دبئی کا خوبصورت گیٹ ٹوگیدر پروگرام جمعہ 28 اکتوبر کو دبئی کے البوم ٹورسٹ ویلیج کے وسیع وعریض ہال میں منعقد ہوا جس میں بھٹکل مسلم جماعت دبئی کی جانب سے جناب کوکاری برہان الدین صاحب کو اُن کی خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم ایچومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پروگرام میں دبئی میں زیرتعلیم ہونہار طلبہ و طالبات کی بھی تہنیت کی گئی اور اُنہیں بھی خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔ 

پروگرام میں عرب شاہی خاندان کی کچھ اہم شخصیات نے بھی شرکت کی جس میں AJSM انویسٹمنٹ کے چیرمین شیخ سعید عُبید المکتوم بھی شامل تھے۔

شام چار بجے حافظ حماد پلور کی تلاوت کلام پاک سے شروع ہونے والاقریب نو گھنٹے کا پروگرام رات قریب ایک بجے اختتام کو پہنچا، جس میں مہمانان کے خطابات، ڈنر، بچوں کے پروگرامس، تفریحی پروگرام اورآخر میں ریفل ڈراء کے ذریعے انعامات وغیرہ شامل تھیں۔

ریفل ڈراء میں سب سے بڑا انعام کار تھا، جس کا قرعہ یاسر عرفات کھمبرا کے نام نکلا۔ دوسرا بڑا انعام انڈین نقد رقم 1,23,456/ روپئے ایس ایم سید سہیل سید مسعود کے نام،  تیسرا انعام 1,11,111 انڈین نقد رقم محمد یعقوب خطیب اور چوتھا بڑا انعام ایک لاکھ روپیہ نقد ذاکر لاٹ نے حاصل کیا۔اس کے علاوہ ایک عمرہ ٹکٹ اور 12 لوگوں کو بائک سمیت کافی دیگر انعامات بھی قرعہ کے ذریعے ممبران میں تقسیم کئے گئے۔

 ہندوستان سے تشریف فرما سفیان پرتاپ گڑھی نے اپنی شاعری کے ذریعے حاضرین کو تھوڑا بہت محظوظ کیا، جبکہ حیدرآباد سے بھی تین لوگوں نے عوام کو تفریح فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ دبئی میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں بالخصوص یُسریٰ بنت عبدالرحمن یاسر فکردے، عائشہ غفران دامداابو، سارہ بنت امیرالدین کھروری، مریم زہرہ بنت ظفر محتشم نے (گروپ) حمد پیش کئے، عبدان ابن غفران دامدا ابو، ریان ابن عمر فہیم قاضیا، حسن بن صادق محتشم، احمد بن فیروز شاہ بندری نے  نعت (گروپ) پیش کئے۔ مولوی ارشاد افریقہ ندوی کا ترتیب دیا گیا مکالمہ " امچے گاؤں " کو یسریٰ بنت یاسر فکردے، آسیغہ بنت غفران دامدا ابو، سارہ بنت امیرالدین کھروری، مریم زہرہ بنت ظفر محتشم، میمونہ بنت مختار اکرمی، رفیعت بنت محمود عسکری، ریان بن عدنان قمری اور عبدالرحمن بن عبدالخالق دامودی نے پیش کیا۔ حافظ ارشاد صدیقہ کا ترتیب کردہ مکالمہ" حالات حاضرہ "  فاطمہ بنت سیف اللہ شریف، ملیحہ بنت آصف دامودی، احمد بن فیروز شاہ بندری اور افضان بن اشفاق معلم نے پیش کیا۔ حِبہ بنت مُعز معلم کا پیش کردہ مکالمہ " گڑگڑی میراں " سید محمد طیب بن صفدر باطن، یاسر بن فیصل پٹیل، حمدان بن فیصل پٹیل،زہیب بن اشفاق دامودی، زید بن اشفاق دامودی، عبداللہ بن الیاس ایس ایم، محمد بن الیاس ایس ایم، صالح بن الیاس ایس ایم، سیف بن سلمان دامودی اور رائید بن سلمان دامودی نے پیش کیا۔ ہانہ بنت ڈاکٹر شاہد شاہ بندری، نجمہ بنت عبدالستار لنکا، عالیہ بنت یاسر معلم اور آسیہ بنت ضیاء جوکاکو نے نشید پیش کیا۔

 پروگرام میں مہمان خصوصی کے طورپرکرناٹکا کے پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیرمین سی ایم ابراہیم سمیت قائد قوم ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن نے اپنے اپنے تاثرات پیش کئے۔ابتدا میں پروگرام کے کنوینر معز معلم نے استقبالیہ پیش کیا، عرب مہمانان کو دیکھتے ہوئے شکیب شاہ بندری نے عربی میں جماعت کا تعارف پیش کیا، جس کے بعد عربی میں ہی بھٹکل کا مختصر تعارف بذریعہ وڈیو دکھائی گئی۔ قاری حماد پلور نے اس درمیان خوبصورت نعت پیش کرتے ہوئے حاضرین سے دادو تحسین حاصل کی۔۔جبکہ اسلامک اسکالر مفتی سید محمد سفیان منصورپوری نے دینی خطاب کیا۔ زوریز شباب اور زید نے پہلے سیشن کی نظامت کی، جماعت کے صدر جناب محمد اشفاق سعدا نے صدارت کی۔ جماعت کے جنرل سکریٹری یوسف برماور نے جناب کے ایم برہان صاحب کو بی ایم جے ڈی لائف ٹائم ایچومنٹ ایوارڈ دینے کا اعلان کیا اور سپاس نامہ پڑھ کر سناتے ہوئے اُنہیں مہمانان کے ہاتھوں اس ایوارڈ سے نوازا۔ جماعت کے سکریٹری (اول) جیلانی محتشم نے بی ایم جے ڈی اکیڈمک ایکسلنس ایوارڈ کا اعلان کیا۔ان کی فراہم کردہ اطلاع کے مطابق گریڈ ٹین میں چار بچوں نے 10CGPAاور گریڈ12 میں تین بچوں نے 90% یا اس سے زائد مارکس حاصل کئے ہیں۔ایوارڈ حاصل کرنے والے بچوں کے نام کچھ اس طرح ہیں: زُلفیٰ رحمت بنت دامدا کلاگر محی الدین شمس الدین، فاطمہ نسوحا بنت عبدالرحمن یاسر فکردے،  خدیجہ نازش بنت نجیب حسن دامدا،  احمد رویفا ابن ڈاکٹر عبدالباسط ڈی ایف۔ سید حسام ابن سید سمیر سقاف، خاشعہ بنت محمد اکرم عبدالرحمن،  عمارہ بنت عرفان کوڑا۔ جماعت کے نائب صدر مولوی ارشاد افریقہ ندوی کے دعائیہ کلمات پر اس سیشن کا اختتام ہوا۔

دوسرے سیشن کی شروعات ڈنر کے فوری بعد محمد زید بن عبدالمعید اسماعیلجی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، یاسر معلم نے نظامت کی، جبکہ تفریحی پروگرام کی نظامت رحمت اللہ راہی اور ریفل ڈراء کی نظامت عمران خطیب نے کی۔محمد سمیر کے ایم نے آخر میں کلمہ تشکر پیش کیا۔
 

پروگرام کے تعلق سے مزید فوٹوز کے لئے یہاں کلک کریں

پروگرام کے تعلق سے وڈیوز کے لئے مندرجہ ذیل لنک کلک کریں: 

پروگرام کا پہلا سیشن 

پروگرام کا دوسرا سیشن

سفیان پرتاپ گڑھی 

قاری حماد پلور کی نعت لہو میں درنبی کا جسم اطہریاد آتا ہے

 


Share: